0
Monday 22 Apr 2024 19:05

دینی طلبہ کا بنیادی مقصد رضائے الہیٰ کا حصول ہونا چاہئے، ڈاکٹر راغب نعیمی

دینی طلبہ کا بنیادی مقصد رضائے الہیٰ کا حصول ہونا چاہئے، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ دینی طلبہ کا بنیادی مقصد رضائے الہیٰ کا حصول ہونا چاہئے۔ والدین اپنے بچوں کو عصری تعلیم کیساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کریں، اساتذہ اور طلبہ کو زیادہ سے زیادہ اپنے آپ کو علم کیلئے وقف کر دینا چاہئے، ہمارا اوڑھنا بچھونا علم ہونا چاہئے۔ ایک استاد کو دانشمندی، حکمت اور اچھے انداز کیساتھ لوگوں تک علم پہنچانا چاہئے۔ اساتذہ طلبہ کی تعلیم کیساتھ بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ کے نئے تعلیمی سال کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی سیشن میں پہلا سبق شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے پڑھایا۔

تقریب میں مفتی انور القادری، مولانا غلام نصیر الدین چشتی، مولانا محبوب احمد چشتی، مولانا کلیم فاروقی، مفتی محمد عمران حنفی، مولانا ارشد جاوید قادری، مولانا محب الرسول، مفتی محمد عارف حسین، مفتی سید زین العابدین شاہ، مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، مولانا غلام یاسین قادری، قاری ذوالفقار احمد، قاری محمد رفیق احمد نقشبندی، قاری اشفاق قصوری سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ، مدرسین نے شرکت کی۔

اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کت علیم اور علم انسانی زندگی میں ایک روشن چراغ کی مانند ہیں جن کی روشنی میں ہی انسان صحیح راہ کا انتخاب کر سکتا ہے، حصول علم اس بات کا متقاضی ہے کہ محض سطحی علوم یعنی ڈگری کے حصول کے لئے محض نصابی کتابوں یا سرگرمیوں پر قناعت نہ کریں بلکہ علم کے سمندر میں غوطہ زنی کر کے وہ گوہر آبدار بن کر نکلیں جس کی رعنائی سے دنیا متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ دینی طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ انتہائی خوش قسمت ہیں کہ مالکِ کائنات نے آپ کو وارثین انبیاءکی صف میں شامل کر دیا ہے، یہ آپ کی انتہائی سعادت مندی و نیک بختی ہے کہ رب العالمین نے اس عظیم ترین وراثت کیلئے آپ کا انتخاب فرمایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش