0
Monday 22 Apr 2024 19:21

صدر ایران ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر خوش آمدید کہتے ہیں، علامہ شبیر میثمی

صدر ایران ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر خوش آمدید کہتے ہیں، علامہ شبیر میثمی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ ہم صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں برادر ہمسایہ ممالک دیرینہ، مذہبی، تاریخی، سخاوتی اور علاقائی تعلقات کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں اسلامی ملکوں کی عوام کے دل بھی آپس میں جڑے ہوئے ہیں جس پر پاکستانی عوام رئیس جمہوری اسلامی ایران کو چشم ماروشن دل ماشاد کہتے ہیں۔ علامہ شبیر حسن میثمی کا مزید کہنا ہے کہ ایران کے صدر کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جمہوری اسلامی ایران کا جرات مندانہ کردار متکبرین جہاں کے لیے دو ٹوک پیغام اور مظلومین مستضفین کے دلوں کی دھڑکن اور ڈھارس کا باعث ہے، اس دورے سے پاک ایران تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، یہ دورہ باہمی تجارت کے فروغ اور مضبوط معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1130370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش