0
Monday 22 Apr 2024 20:17

امریکی پولیس نے ییل یونیورسٹی سے فلسطین کے حامی درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا

امریکی پولیس نے ییل یونیورسٹی سے فلسطین کے حامی درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پیر کے روز کنیکٹی کٹ سٹیٹ پولیس نے کنیکٹی کٹ کی ییل یونیورسٹی میں صیہونی حکومت کو ہتھیار بھیجنے کے خلاف احتجاج کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق امریکی پولیس نے پیر کو کنیکٹی کٹ کی ییل یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کے دوران کم از کم 40 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ ییل اسٹیٹ پولیس نے کہا کہ انہوں نے دو بار مظاہرین کو منتشر ہونے کی تنبیہ کی ہے۔ میڈیا نے بتایا کہ پولیس نے ییل اخبار کے نامہ نگاروں کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر وہ اجتماع کی جگہ سے باہر نہیں نکلے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے ہمہ گیر حملے کے بعد، جس میں 34 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، صیہونی حکومت کی واشنگٹن کی جانب سے ہر طرح کی حمایت کے خلاف کئی امریکی یونیورسٹیوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے چند روز قبل صیہونی حکومت کے لیے مزید 26 ارب ڈالر کی امداد پر اتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش