0
Tuesday 23 Apr 2024 10:30

حزب اللہ لبنان کے شہداء کی تعداد 271 تک پہنچ گئی

حزب اللہ لبنان کے شہداء کی تعداد 271 تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ملک کے جنوب میں صیہونی حکومت کے حملے کے دوران اپنے ایک جنگجوو کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق جنوبی لبنان کے دیہاتوں پر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے سائے میں حزب اللہ لبنان نے راہ قدس میں محمد خلیل عطیہ (ساجد) کی شہادت کا اعلان کیا۔ اس طرح طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک لبنان کی حزب اللہ کے راہ قدس میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 271 ہوگئی ہے۔

لبنانی حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مزاحمتی جنگجو 1994ء میں قانا قصبے میں پیدا ہوا اور جنوبی لبنان کے قصبے الصرفند میں رہتا تھا۔ دو روز قبل لبنانی مزاحمت نے اپنے تین جنگجوؤں کی شہادت کی اطلاع دی تھی، جن میں مبارک علی حمیہ (صادق) نامی قصبے طاریا سے اور البزالیہ البقایہ کے رہائشی، کفر تبنیت کے جنوبی قصبے سے حسین علی دغمان (مالک) اور جنوب میں المنصوری قصبے سے علی رضا حرف (ابو مہدی) کے نام جاری کئے تھے۔

المیادین نیٹ ورک نے آج لبنانی مزاحمت کے ایک اور رکن کی شہادت کی خبر شائع کرتے ہوئے لبنان کے جنوبی علاقوں پر صیہونی حکومت کے شدید ہوائی اور توپ خانے کے حملوں کے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے بیت لیف، عیتا شعب، یارون، المحمودیہ، العاشیہ اور جبل ابو راشد کی بلندیوں کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ادھر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں اور ان کے فوجی اڈوں کے خلاف غزہ کے عوام کی مزاحمت کی حمایت میں حزب اللہ کا آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش