0
Friday 11 Nov 2011 21:17

ایران کیساتھ خیبر پختونخوا حکومت کے تعلقات پر امریکا کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے، میاں افتخار حسین

ایران کیساتھ خیبر پختونخوا حکومت کے تعلقات پر امریکا کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے، میاں افتخار حسین
 اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ صوبائی حکومت کے اچھے تعلقات پر امریکا کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے، ہم خطہ میں تصادم کی فضاء کے خاتمہ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کی سربراہی میں صوبائی حکومت کے اہم اراکین کے دورہ ایران سے متعلق پشاور میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میاں افتخار کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرح پاکستان بھی کسی بھی ملک کیساتھ تعلقات قائم کرنے میں آزاد ہے، ہم اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلقات استوار کریں گے اور اس حوالے سے کسی کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے، انہوں نے بتایا کہ دورہ ایران کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کے ایرانی صوبوں فارس اور اصفہان کے مابین مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوئے، جس کے تحت پن بجلی کے منصوبوں، تیل وو گیس کی تلاش، زراعت، کپڑے اور قالین کی صنعت، معدنیات کی تلاش، مشترکہ فلم سازی، ثقافت و سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مشترکہ ورکنگ گروپس بھی تشکیل دے دیئے گئے ہیں، پاکستان اور ایران کے عوام بھی برادرانہ تعلقات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 113168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش