0
Saturday 12 Nov 2011 22:06

کسی بھی شعبے میں حکومت کا کردار مثبت نہیں، چوہدری نثار

کسی بھی شعبے میں حکومت کا کردار مثبت نہیں، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں نوے فیصد لوگ پرویز مشرف کے ساتھی رہے ہیں۔ ایک اور ق لیگ تیار کی جا رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ وہ کسی شخصیت کو ٹارگٹ نہیں کر رہے۔ عمران خان بھی اسٹیبلشمنٹ کی ایک کٹھ پتلی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ کٹھ پتلیاں تیار کرکے نون لیگ کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جلسہ کرنے سے تاریخ نہیں بدل جاتی، سیاسی اسٹیج سجانے میں ہاتھ کسی اور کا ہے۔ چوہدری نثار نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے میں حکومت کا کردار مثبت نہیں، پاکستان مشکل ترین حالات سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکمرانوں کی خراب کارکردگی کے باعث ادارے تباہ ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی نے کہا ہے کہ ایک شہر میں جلسہ کرنے سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی ،وہ جانتے ہیں عمران کا جلسہ کس نے کرایا اور کہاں سے پیسہ آیا، ق لیگ کی طرح ایک اور جماعت بنائی جا رہی ہے، ملٹری اسٹیبلشمنٹ ملکی مفاد کی خاطر سیاست سے دور ہو جائے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ ق لیگ فوجی آمر کے دور میں بنی، اب جمہوری دور میں تحریک انصاف کو بنایا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اثاثوں کی بات کرنے سے پہلے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، کوئی ثبوت ہیں تو عدلیہ اور نیب میں لائیں، میڈیا پر جھوٹا ٹرائل نہ کریں، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے، معاملے کو اسمبلی میں اٹھایا جائے گا، چودھری نثار علی کا کہنا تھا کہ زرداری مافیا شیطان سے بھی معاہدہ کر لے گا اگر وہ پانچ سال ان کی حکومت چلانے کا وعدہ کر لے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ وہ لبرل ہیں یا قدامت پسند۔
خبر کا کوڈ : 113446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش