0
Tuesday 15 Nov 2011 16:21

پیپلزپارٹی میں لیڈر شپ کا بحران ہے، ناہید خان، صفدر عباسی

پیپلزپارٹی میں لیڈر شپ کا بحران ہے، ناہید خان، صفدر عباسی
 اسلام ٹائمز۔ بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان اور سینیٹر صفدر عباسی نے ملتان میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر ان کے ساتھ سابق ایم پی اے ملک اسحاق بچہ، ہاشم خان بابر اور دیگر رہنما موجود تھے، ناہید خان کا کہنا تھا کہ ا س وقت پیپلزپارٹی میں لیڈر شپ کا بحران ہے، جس سے عمران خان کو فائدہ ہو سکتا ہے عمران خان کے جلسے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ عمرا ن خان کا جلسہ اچھا تھا نوجوان عمران خان کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں، تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں، انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے بتیس سال کی انتھک محنت کے باوجود خود کو کبھی ذوالفقار بھٹو سے جدا نہیں کیا انہوں نے جب بھی بات کی کہا کہ میں ذوالفقار بھٹو کے راستے پر چل رہی ہوں میرا راستہ بھٹو کا راستہ ہے، اس وقت پیپلزپارٹی کی ڈرائیونگ سیٹ پر آصف علی زرداری بیٹھے ہیں، پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کو چاہیے کہ پارٹی کو پارٹی کی طرح چلائیں جاگیر نہ بنائیں، ان کو چاہیے کہ کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
خبر کا کوڈ : 114143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش