0
Friday 18 Nov 2011 09:37

کراچی،گلستان جوہر میں خودکش دھماکہ

کراچی،گلستان جوہر میں خودکش دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ رینجرز نے مبینہ دہشتگرد کی بیوی اور چار بچوں کو حراست میں لے لیا۔ رابعہ سٹی میں دھماکہ اس وقت ہوا جب دہشتگردوں کی اطلاع ملنے کے بعد رینجرز ایک گھر میں داخل ہوئی۔ رینجرز کے اہلکار جیسے ہی گھر میں داخل ہوئے تو ایک شخص نے گھر کے باورچی خانے میں جا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ واقعے میں ابتک ایک ہی خودکش کے ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ واقعے کے بعد رینجرز نے مبینہ دہشتگرد کی بیوی اور چار بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے، خودکش دھماکہ کرنے والا غیر ملکی بتایا جا رہا ہے۔ رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 114899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش