0
Monday 10 Oct 2011 00:39

اٹلی اور پاکستان کے مابین تجارتی روابط وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اطالوی سفیر

اٹلی اور پاکستان کے مابین تجارتی روابط وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اطالوی سفیر
ملتان:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں متعین اطالوی سفیر ونسنزو پراتی نے کہا ہے کہ اٹلی اور پاکستان کے مابین تجارتی روابط وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جنوبی پنجاب کے سرمایہ کاروں کے دورہ اٹلی سے دونوں ممالک کے اقتصادی روابط میں مزید اضافہ ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام کے ہمراہ اٹلی جانے والے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا، اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس مینوں کے دورہ اٹلی سے دونوں ممالک کے تجارتی اداروں کے تعلقات بھی مستحکم ہوں گے، انہوں نے انوسٹمنٹ بورڈ کے حکام کو بھی کہا کہ وہ بھی اس حوالے سے میلان چیمبر سے رابطہ قائم کریں تاکہ دونوں ممالک کے تجارتی اداروں کے روابط سے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکیں، اس موقع پر انوسٹمنٹ بورڈ کی ٹیم نے اطالوی سفیر کو بتایا کہ انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے بھر پور کوششیں کر رہا ہے، واضح رہے کہ پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور اٹالین پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ملتان اور رحیم یار خان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین پر مشتمل وفد 24 سے28 اکتوبر تک اٹلی کا دورہ کر ے گا۔
خبر کا کوڈ : 105014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش