0
Saturday 19 Nov 2011 01:21

مصنف حسین حقانی تھے، میں محض ٹائپسٹ تھا، منصور اعجاز

مصنف حسین حقانی تھے، میں محض ٹائپسٹ تھا، منصور اعجاز
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین منصور اعجاز نے خط کا سارا ملبہ حسین حقانی پر ڈال دیا، ان کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کا مراسلہ قابل اعتماد دوست کے ذریعے مولن کو پہنچایا، انکوائری کیلئے پاکستان بلایا گیا تو ثبوت پیش کریں گے۔ منصور اعجاز نے کہا کہ حسین حقانی چاہتے تھے کہ اس میمو کے نتیجے میں وہ نئے مشیر کا عہدہ سنبھال لیں اور دہشت گردی کے خلاف امریکہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والی تمام کارروائیوں میں مرکزی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس میمو کو تیار کرنے والے اور مصنف حسین حقانی تھے جبکہ انہوں نے محض ٹائپسٹ کا کردار ادا کیا۔ اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ فائننشل ٹائمز میں ان کا کالم چھپنے کے دو منٹ بعد ہی انھیں حسین حقانی کی کال آئی، جس میں انھوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ سب لوگ یہ سمجھ جائیں گے کہ کالم میں مذکورہ اہم سفارت کار وہی ہیں۔ منصور اعجاز نے بتایا ان کے کالم کی اشاعت کے بعد ان کی کئی دفعہ حسین حقانی سے فون پر بات ہو چکی ہے، جس میں دونوں ہی فریقوں کا لہجہ دوستانہ رہا، تاہم آخری دفعہ جب ان سے بات ہوئی تھی تو پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ وہ اب کبھی ان پر اعتبار نہیں کریں گے، لیکن ہمیشہ ان کے دوست رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 115105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش