0
Friday 18 Nov 2011 12:10

خفیہ میمورنڈم کی تیاری حسین حقانی کے ذریعے ہوئی، منصور اعجاز

خفیہ میمورنڈم کی تیاری حسین حقانی کے ذریعے ہوئی، منصور اعجاز
اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی ایڈمرل مائیک مولن کو خفیہ میمورنڈم پہنچانے کے معاملے میں حکومت مزید مشکلات میں پھنس گئی ہے، اس تمام قصے کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے میمو کا تمام تر ملبہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی پر ڈال دیا ہے۔ ایک اخبار کیلئے اپنے کالم میں منصور اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ مائیک مولن تک خفیہ میمورنڈم کی تیاری حسین حقانی کے ذریعے سے ہوئی اور انھوں نے ہی اس کام کیلئے ان سے رابطہ بھی کیا۔ منصور اعجاز نے مزید انکشاف کیا کہ میمو ملنے کے بعد مائیک مولن نے اصرار کیا تھا حسین حقانی کا نام اس میمو میں شامل کیا جائے۔
امریکی ایڈمرل کا مؤقف تھا کہ پاکستانی حکومت کئی بار اپنی زبان سے پھر چکی ہے۔ مائیک مولن نے کہا تھا کہ وہ سفیر سے یہ یقین دہانی کر لیں کہ صدر آصف زرداری نے میمو میں کی گئی پیشکش کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ منصور اعجاز نے حسین حقانی سے بات کی اور کنفرم کیا کہ میمو میں شامل نکات پر صدر زرداری متفق ہیں۔ منصور اعجاز نے مزید کہا کہ میمو کے ڈرافٹ کی حتمی کاپی حسین حقانی کے نجی ای میل اکاؤنٹ پر بھی بھیجی گئی تھی۔ میمو کا ڈرافت حسین حقانی کی موبائل فون پر دی گئی ہدایات پر بنایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 114907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش