0
Monday 21 Nov 2011 16:08

دنیا انسانی حقوق کے دعوؤں کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے، ایرانی صدر

دنیا انسانی حقوق کے دعوؤں کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے، ایرانی صدر
اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا انسانی حقوق کے بلند بانگ دعوؤں کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر اولمپیاڈ میں ممتاز پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغرب کی منطق زور زبردستی کی منطق ہے اور اس کے باوجود وہ انسانی حقوق کی بات کرتا ہے، لیکن عالمی رائے عامہ ان دعوؤں کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر ایران کی پوزیشن کو ممتاز قرار دیا اور کہا کہ ایرانیوں کو ترقی کے راستے پر گامزن رہنے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 115908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش