0
Friday 25 Nov 2011 23:49

جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن کا انتخابی نظام میں تبدیلی پر اتفاق

جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن کا انتخابی نظام میں تبدیلی پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید پراچہ نے ماڈل ٹاﺅن میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سنیئر نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض اور نائب ناظم اعلٰی جی ایم ملک بھی موجود تھے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملکی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ ملاقات میں روابط کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ قائدین نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ موجودہ انتخابی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائے بغیر بہتری کی کوئی امید نہیں۔ محب وطن اور تبدیلی کی خواہش کرنے والی قوتوں کو مل کر جدوجہد کرنا چاہیے تاکہ حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو اور پاکستان کے عوام کے مسائل صحیح معنوں میں حل ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 117125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش