0
Sunday 27 Nov 2011 16:40

کرم اور اپر اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار زخمی

کرم اور اپر اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار زخمی
 اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی اور اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 18 دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے، کرم ایجنسی کے علاقے سوزئی میں فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ چار سکیورٹی ا ہلکار زخمی ہوئے ہیں، دریں اثناء اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے خادیزئی میں عید گاہ روڈ پر دہشتگردوں نے فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا، واقعہ کے بعد فورسز نے شدت پسندوں کیخلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بمباری کی اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کر دیئے، جھڑپ کے دوران 8 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 117725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش