0
Monday 28 Nov 2011 13:38

متحدہ شہری محاذ ملتان کا نیٹو فورسز کی فائرنگ کے خلاف احتجاج

متحدہ شہری محاذ ملتان کا نیٹو فورسز کی فائرنگ کے خلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ متحدہ شہری محاذ ملتان کے زیراہتمام نیٹو فورسز کی جانب سے پاک فوج پر کی جانیوالی بلا اشتعال فائرنگ کے خلا ف چوک قذافی ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ن کے رہنماء اور متحدہ شہری محاذ ملتان کے صدر طارق نعیم اللہ نے کی، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طارق نعیم اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران امریکہ کی غلامی میں پاکستان کی سالمیت اور سرحدوں کو دائو پر لگا چُکے ہیں، نیٹو اور امریکی فوج جب چاہتے ہیں پاکستان کی حدود میں فضائی حملے اور ڈرون حملے کر کے پاک فوج کے جوانوں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ اور امریکہ کے غلام حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں، پاکستان کی بقاء، خود مختاری اور سالمیت کی خاطر میدان عمل میں نکلنا ہوگا، امریکہ کے یہ پٹھو حکمران صرف اپنے اقتدار کو مقدم سمجھتے ہیں ان کو پاکستان اور پاکستان کی عوام ہر گز عزیز نہیں یہ امریکہ کی غلامی کر کے اپنے اقتدار کو دوام بخشنا چاہتے ہیں، اگر ہمارے حکمران امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں تو امریکہ اپنی ان بدمعاش کاروائیوں کو روکنے پر مجبور ہو سکتا ہے لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی مرضی سے ہمارے اپنے ہی فوجی جوان، بے گناہ اور نہتے شہری اغیار کا نشانہ بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 118007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش