0
Monday 28 Nov 2011 13:15

ملتان،تحریک انصاف کا نیٹو دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش

ملتان،تحریک انصاف کا نیٹو دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش
 اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ملتان یوتھ ونگ کے زیر اہتمام امریکہ و نیٹو فورس کی دہشت گردی کے خلاف چوک نواں شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف ملتان یوتھ ونگ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر حافظ ہارون نے کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے آرگنائزر حافظ ہارون کا کہنا تھا کہ نیٹو فورسز کی سپلائی لائن کو مستقل طور پر بند کیا جائے، امریکہ کی جنگ میں پاکستان اپنے فوجی جوان شہید نہ کرائے اس جنگ سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ پاکستان میں دہشت گردی پنپ رہی ہے، ہم 35ہزار سے زائد فوجی جوان شہید کروا چکے ہیں موجودہ حکمران امریکہ کے غلام ہیں جو کہ چند ڈالروں میں بک جاتے ہیں، فوج اور عوام کے قتل عام کو خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہے ہیں، ہمارے حکمرانوں کو موت اور خوف خدا دونوں یاد نہیں، اس موقع پر اعظم خاکوانی کا کہنا تھا کہ اول تو حکمرانوں کو شمسی ایئر بیس دینا نہیں چاہیے تھا اور آج پھر 15 دن کا ٹائم دینا سمجھ سے بالا تر ہے، احتجاجی مظاہرے سے سلیم بخاری، اظہر حسین، وسیم بلوچ نے خطاب کیا، اس موقع پر امریکہ مخالف شدید نعرے بازی کی گئی، امریکی صدر کا پُتلا اور امریکی پرچم جلایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 117996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش