0
Tuesday 29 Nov 2011 23:57

خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، امریکہ کو شمسی ائیر بیس خالی کرنیکا نوٹس بھیج دیا، حنا ربانی کھر

خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، امریکہ کو شمسی ائیر بیس خالی کرنیکا نوٹس بھیج دیا، حنا ربانی کھر
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ شمسی ایئربیس 15 دن میں خالی کرانے کا نوٹس امریکہ کو بھیج دیا ہے، پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ نیٹو حملے کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ تعلقات کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے۔ واشنگٹن کو شمسی ایئربیس 15 دن میں خالی کرانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غلطی کی گنجائش ایک یا دو دفعہ ہوتی ہے بار بار نہیں۔ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے یو اے ای کو انکار کے بارے میں انہیں علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسا واقعہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ قوم اور حکومت آئندہ ایسا کوئی واقعہ برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تعاون کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا کا بھرپور ساتھ دیا اور عالمی برادری کے ساتھ چلنا چاہتا ہے، لیکن عزت اور وقار سے زیادہ اہم چیز کوئی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 118540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش