0
Saturday 3 Dec 2011 01:40

حسینی مشن ہر زمانے میں انسانی معاشرے کی اصلاح کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

حسینی مشن ہر زمانے میں انسانی معاشرے کی اصلاح کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، علامہ سید ہاشم موسوی
اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے نمازجمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا، تقویٰ الہی ہی کیلئے امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانیاں پیش کی لہٰذا تقویٰ کا ہر لمحہ اور ہر مرحلے میں خیال رکھنا، مسلمان اور مومن کا فرض بنتا ہے۔ انہوں نے بامقصد عزاداری پر زور دیکر فرمایا کہ حسینی مشن میں ‌ہر زمانے کی اصلاح کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یوں عزاداری ہونی چاہیئے جو انسان کی اصلاح کا باعث بنے، وہ شخص مومن ہو گا جو عشرہ محرم گزارے اس میں مثبت تبدیلیاں واقع ہوں۔ انہوں نے امن ریلی کی حمایت کرتے ہوئے انجمن تاجران اور مرکزی اتحاد تاجران کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس ریلی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے عاشورہ اور دیگر جلوس ہائے عزاء میں عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت پر بھی زور دیا اور امن و امان، نظم و ضبط اور عاشورہ کے دن جلوس کے دوران نماز باجماعت کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ اگرخدانخواستہ کوئی شرارت دشمنان اہل بیت سے سرزد بھی ہو جائے تو مسئلہ کو نہایت ہوشیاری، نظم و ضبط اور صبر و استقامت کے ساتھ حل کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 119265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش