0
Thursday 1 Dec 2011 21:53

دہشت گرد مجالس، جلوس اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں

دہشت گرد مجالس، جلوس اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کرائسسز مینجمنٹ سیل کے مراسلے کے مطابق قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ دہشتگرد محرم الحرام میں مجالس، جلوس اور اب امام بارگاہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں لہذا ان کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری ہونے والے اس نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قبائل علاقے سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اپنے مذموم ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے خودکش جیکٹس تیار کر رہے ہیں، جو مبینہ طور پر خودکش دھماکوں میں استعمال کی جائیں گی۔ مراسلے کے مطابق دہشت گرد محرم الحرام میں کرم، اورکزئی اور اس کی ملحقہ ایجنسیوں میں محرم کے جلوس، مجالس اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مراسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت بنائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 119046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش