0
Tuesday 6 Dec 2011 22:29

امام حسین ؑ نے ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیا، آفاق احمد

امام حسین ؑ نے ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیا، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے اسیر چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؑ نے ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیا۔ یوم عاشور کے موقع پر جیل سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے اہل خانہ اور اپنے جانثاروں کے ہمراہ میدان کربلا میں شہادت کے درجے پر فائز ہوکر عملی طور پر یہ ثابت کیا کہ ایک مومن اپنا سر تو کٹا سکتا ہے لیکن حق پر مبنی اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کرسکتا۔
آفاق احمد نے کہا کہ ہم سب کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ملک مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور پاکستان مخالف قوتیں جھوٹے سچے الزامات کو بنیاد بنا کر ہماری آزادی اور خود مختاری کو اپنی طاقت کا نشانہ بنانے کے درپے ہیں۔ ان حالات میں فقط جذبہ حسینی کی ضرورت ہے لہٰذا آج حسینیت کی اعلیٰ اقدار پر عمل پیرا ہونے کا عہد کیا جائے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یزیدیت کے پیرکاروں کا مقابلہ جذبہ حسینی ؑ کے بغیر کسی طور ممکن نہیں اور موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے حضرت امام حسینؑ کے فلسفہ شہادت کی پیروی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 120141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش