0
Monday 5 Dec 2011 20:25

واقعہ کربلا صبر و رضا، ایثار و قربانی، عزم و ہمت اور استقامت کی لازوال مثال ہے، الطاف حسین

واقعہ کربلا صبر و رضا، ایثار و قربانی، عزم و ہمت اور استقامت کی لازوال مثال ہے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا صبر و رضا، ایثار و قربانی، عزم و ہمت اور استقامت کی ایسی لازوال مثال ہے جو رہتی دنیا تک حق پرستی کے علمبرداروں کیلئے مشعل راہ ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ نواسہ رسول ؑ حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء نے اسلام کی سربلندی اور حق و سچ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن یزیدیت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کیا۔ سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ اور اہل بیت ؑ سے سچی عقیدت و محبت کا تقاضہ ہے کہ ان کی تعلیمات اور زریں اصولوں کی پیروی کی جائے اور باطل پرست قوتوں کے بجائے اہل حق کا ساتھ دیا جائے۔
الطاف حسین نے یوم عاشور کے موقع پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے درمیان اتحاد و اتفاق، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھیں اور فرقہ واریت پھیلانے والے سازشی عناصر پر نہ صرف کڑی نگاہ رکھیں بلکہ کسی بھی اشتعال انگیز واقعہ پر مشتعل ہونے کے بجائے ماضی کی طرح فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 119966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش