0
Friday 9 Dec 2011 13:44

کراچی میں آباد تمام قومیتوں کی منصفانہ نمائندگی کے لیے شفاف خانہ شماری اشد ضروری ہے، اے این پی

کراچی میں آباد تمام قومیتوں کی منصفانہ نمائندگی کے لیے شفاف خانہ شماری اشد ضروری ہے، اے این پی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی تمام عوامی مسائل کے حل کے لیے جمہوری نظام کو ناگزیر سمجھتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصولی سیاست کرتے ہوئے سیاست میں اصولوں کی بالادستی کو ترجیح دی ہے اور اس کے لیے ہمارے قائدین کا کردار کسی قسم کی تعریف سے بالا تر ہے، ہم سیاسی بلیک میلنگ کو گناہ عظیم سمجھتے ہیں، اسی لیے روز اول سے ہم نے موجودہ جمہوری حکومت کو کبھی بلیک میل نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ہمیشہ ہمارے قائدین کے فیصلوں کو صحیح ثابت کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے روز اول سے خانہ شماری کو فوج کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ کیا تھا ہم نے سب سے پہلے گزشتہ خانہ شماری کے تمام عمل پر عدم اطمینان کرتے ہوئے اس کے نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے فوج کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ کیا تھا اور تمام میڈیا اس کا گواہ ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے خانہ شماری کے نتائج پر عدم اطمینان اور خانہ شماری کو دوبارہ فوج کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ ایک مرتبہ پھر عوامی نیشنل پارٹی کے اصولی موقف کی جیت ہے یہ ہمار ے بروقت اور اصولی فیصلوں کی طویل فہرست میں ایک اور اضافہ ہے۔ خانہ شماری جیسے اہم عمل میں مصلحتوں سے کام لینا قومی المیہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بے جا سیاسی مصلحتوں کے خول سے باہر آکر سندھ کے عوام کی خواہشات کے مطابق اصولی فیصلے کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی و حیدر آباد میں نو گو ایریاز کے مکمل خاتمے کے بغیر شفاف خانہ شماری کا انعقاد محض ایک خواب ہے، سابقہ شہری حکومت کی جانب سے گزشتہ خانہ شماری میں بدترین بدعنوانیاں کی گئیں اور بے قاعدگیوں کے تمام ریکارڈ توڑے گئے، اگر یہی طرز عمل جاری رہا تو کراچی کے مستقبل کو غیر محفوظ ہاتھوں میں جانے سے کوئی نہیں روک سکے گا، کراچی میں آباد تمام قومیتوں کی منصفانہ نمائندگی کے لیے شفاف خانہ شماری اشد ضروری ہے، لہٰذا شفاف خانہ شماری کے انعقاد کے لیے کسی قسم کی سیاسی مصلحتوں سے گریز کیا جائے۔ عوامی نیشنل پارٹی پہلے ہی گزشتہ خانہ شماری کے سارے عمل کو مسترد کرچکی تھی اور دیگر قومیتوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش گردانا تھا۔
اے این پی سندھ کے ترجمان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہوکر سندھ کے عوام کے وسیع تر مفاد
بنیادیفیصلے کیے جائیں گے اعلامیے میں مذید کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارتی یہ سمجھتی ہے کہ مستقل قیام امن کیے کراچی میں آباد تمام قومیتوں کی نمائندگی آبادی کے تناسب سے یقینی بنانے کے لیے شفاف خانہ شماری کی انتہائی ضروری ہے ۔پر بنیادی فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ مستقل قیام امن کیے کراچی میں آباد تمام قومیتوں کی نمائندگی آبادی کے تناسب سے یقینی بنانے کے لیے شفاف خانہ شماری کی انتہائی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 120790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش