0
Saturday 10 Dec 2011 23:57

اوباما کا اعترافِ ناتوانی، امریکا کی اقتصادی وضیعت کو بحال کرنے کے لئے طویل عرصہ چاہیئے

اوباما کا اعترافِ ناتوانی، امریکا کی اقتصادی وضیعت کو بحال کرنے کے لئے طویل عرصہ چاہیئے
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز کے مطابق امریکی صدر نے سی بی ایس امریکہ کو 60 منٹ کا ایک انٹرویو دیا، اپنے اس انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لئے سالھا درکار ہیں، ذرائع کے مطابق امریکہ کے صدر باراک اوباما نے سی بی ایس امریکہ چینل کو 60 منٹ کا انٹرویو دیا ہے جسے کل نشر کیا جائے گا۔ اس سوال  کے جواب میں کہ آیا 2009ء میں جب آپ بعنوان صدر منتخب ہوئے تو کیا آپ کو اس مسئلے کا علم تھا کہ امریکہ میں اقتصادی تبدیلی لانا ایک مشکل کام ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا پورا یقین تھا کہ یہ ایک طویل مدتی پراجیکٹ ہے اور امریکہ کی اقتصادی وضعیت میں تبدیلی دو دھہ اخیر میں آئی ہے۔ موجودہ اقتصادی وضعیت میں تبدیلی اور بہتری لانے میں بہت وقت لگے گا۔   
اپنی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں امریکہ کی اقتصادی مشکلات کو دور کرنے کے لئے 2 سال سے زیادہ کا عرصہ درکار ہے حتی اس مشکل کو برطرف کرنے کے لئے 4 سال سے بھی زیادہ کا عرصہ درکار ہے، ان دنوں امریکہ میں بیکاری کی شرح 9 فیصد سے کم ہو کر 8۰6 فیصد ہو گئی ہے لیکن ابھی بھی ماہرینِ اقتصاد کے نزدیک بیکاری کی یہ شرح بہت زیادہ ہے۔ 
سی بی ایس چینل کی ایک سروے رپورٹ  کے مطابق امریکی عوام کی نظر میں امریکہ کی مقبولیت میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے اور 54 فیصد لوگوں کو یقین ہے کہ اوباما 2012ء کے صدارتی انتخاب میں دوبارہ کامیاب ہونے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ 
مترجم : ایم صادقی
خبر کا کوڈ : 121158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش