0
Friday 16 Dec 2011 18:01

18 دسمبر کا جلسہ عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا، جمعیت طلبہ عربیہ

18 دسمبر کا جلسہ عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا، جمعیت طلبہ عربیہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت طلبہ عربیہ پشاور کی جلسہ انقلاب کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، 18 دسمبر کو جلسہ انقلاب عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبہ عربیہ پشاور کے منتظم فضل الرحمن نے ایک بیان میں کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ جلسہ انقلاب میں جمعیت طلبہ عربیہ کے 700 سے زیادہ کارکن شریک ہونگے، عوام بنیادی ضروریات زندگی کی مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشان ہیں حکومت اپنے تمام تر دعوئوں کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، کرپشن، لوڈ شیڈنگ، قتل وغارت سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں اور لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش سنگین صورتحال اور عوامی مسائل صرف جماعت اسلامی کی دیانتدار اور مخلص قیادت ہی حل کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 122710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش