0
Tuesday 27 Dec 2011 02:28

جے یو آئی کا روڈ کارواں ڈیرہ غازی خان پہنچ گیا

جے یو آئی کا روڈ کارواں ڈیرہ غازی خان پہنچ گیا

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام روڈ کارواں، ہزاروں افراد کی شرکت، منٹوں کے فاصلے گھنٹوں میں طے، جگہ جگہ کاروان کا استقبال، خیر مقدمی نعرے، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اوردیگر قائدین کا والہانہ استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما ئے اسلام کا کارواں ملتان سے چلا جو مظفر گڑھ، خان گڑ ھ، راجن پور، لیہ، کوٹ سلطان، کوٹ ادو، تونسہ شریف سے ہوتا ہوا ڈیرہ غازی خان پہنچا، مختلف مقامات پر کاروں کا بھر پور استقبال کیا گیا، کارون کی قیادت جمعیت علما ئے اسلام کی مرکزی قیادت نے کی جن میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا امجد خان، مولانا عبدالرشید لدھیانوی، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن، سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی، سابق وفاقی وزیر مولانا عطا الرحمن، شہزاد حنیف کھیتران، قاری غلام یسین صدیقی، مولانا حماداللہ حیدری، مولانا عامر صدیقی، مولانا ربنواز، قاری منور حسن، مولانا صفی اللہ، مولانا عبدالمعبود آزاد، مفتی اسماعیل، مولانا فیاض محمودشامل تھے۔ کاروں کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا اور قافلے کاروں کا حصہ بنتے گئے، مختلف مقامات پر کارواں کا شاندار استقبال کیا گیا کارواں میں قائدین ایک بہت بڑے ٹرک میں سوار تھے کارکنوں کا جذبہ دیدنی تھا، جگہ جگہ خیر مقدمی نعروں کے بینرز اور جمعیت کے جھنڈوں کے ہمراہ کارکنوں کے قافلے کاروں کا حصہ بنتے گئے یہ کاروان جنوبی پنجاب کے اہم ضلع ڈیرہ غازی خان کے ہاتھی پارک پہنچ کے ایک بہت بڑے عوامی اجتماع کی شکل اختیار کر گیا، ہاتھی گراونڈ کا میدان عوام کی بے پناہ شرکت کے باعث اپنی تنگ دامنی کی شکایت کر رہا تھا اس موقع پر عوام میں بے پناہ جوش و خروش دیکھا گیا عوام نے قائد ہمار قدم بڑھا ہم تمہارے ساتھ ہیں اور مستقبل کا حکمران فضل الرحمن فضل الرحمن کے نعروں سے قائدین کے کا خیر مقدم کیا۔

خبر کا کوڈ : 125337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش