0
Tuesday 27 Dec 2011 00:33

صوابی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کر دی گئی

صوابی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ صوابی میں دہشتگردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی، جس کے باعث ضلع بھر کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی، پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے شاہ منصور میں ضلع صوابی کو گیس فراہم کرنے والی چھ انچ قطر گیس پائپ لائن کو نامعلوم شدت پسندوں نے دھماکہ خیزمواد سے اڑادیا، پائپ لائن پھٹ جانے سے ضلع بھر کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، اس کے علاوہ جائے وقوع سے کچھ دور پائپ لائن کے قریب نصب دودیسی ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 125411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش