0
Tuesday 27 Dec 2011 14:27

بے نظیر بھٹو ایشیاء کی عظیم لیڈر تھیں، الطاف حسین

بے نظیر بھٹو ایشیاء کی عظیم لیڈر تھیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو ایشیاء کی عظیم لیڈر تھیں جنہیں باطل قوتوں نے شہید کردیا۔ پیپلز پارٹی کی رہنما محترمہ بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ غریب عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے تمام جمہوریت پسند آج غمگین ہیں اور بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایشیاء کی عظیم اور سچی لیڈر تھیں جو پاکستان میں جمہوریت کے فروغ، جمہوری اداروں کے استحکام اور غریب عوام کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کرتی رہیں اور اسی جدوجہد کی پاداش میں باطل قوتوں نے انہیں شہید کردیا۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ بے نظیر بھٹو کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سوگوار اہل خانہ اور ان کے چاہنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو صبر جمیل عطا کرے۔
خبر کا کوڈ : 125513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش