0
Thursday 5 Jan 2012 01:22

یوم شہادت حضرت عمار یاسر رضی اللہ کے موقع پر پاراچنار میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا

یوم شہادت حضرت عمار یاسر رضی اللہ کے موقع پر پاراچنار میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ نو صفر المظفر صحابی رسول عمار یاسر رضی اللہ کے یوم شہادت کے حوالے سے پاراچنار میں مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ و ذاکرین کا کہنا تھا کہ ظہور امام مہدی ع کے لئے پھر عمار، سلمان، مالک اشتر و ابوزر جیسے جانثار اور فداکار صحابیوں کی ضرورت ہے۔ صحابی رسول عمار یاسر رضی اللہ نے ہر لمحہ رسول ص کے فرمان کے مطابق امیر المومینین ع کا ساتھ دیا، اللہ کے رسول ص نے کہا تھا کہ علی ع حق کے ساتھ ہے اور حق علی ع کے ساتھ، خدایا حق ادھر موڑ دے جس طرف علی ع ہے۔ حضرت عمار یاسر نے جام شہادت نوش کیا لیکن امیر شام کی دولت کے لالچ میں نہیں آئے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں مہدی ع برحق کے ظہور کیلئے اُن صفات کا حامل ہونا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 127710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش