0
Thursday 5 Jan 2012 21:15

بابر اعوان کے خلاف 2 دنوں میں دوسرا توہین عدالت کا نوٹس جاری

بابر اعوان کے خلاف 2 دنوں میں دوسرا توہین عدالت کا نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر سینیٹر بابر اعوان کو دوسرا توہین عدالت کا نوٹس سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کی سماعت جاری تھی کہ عدالت کو ایک وڈیو دکھائی گئی، جسمیں بابر اعوان نے توہین عدالت کا نوٹس جاری ہونے کے جواب میں ایک شعر پڑھا تھا۔ اس کو عدالت نے تضحیک آمیز تصور کرتے بابر اعوان کو ایک اور توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس جواب کا کہنا تھا کہ یہ صرف عدالتی فیصلے کی توہین نہیں بلکہ عدلیہ کی بے عزتی ہے۔ عدالت نے بابر اعوان کو تنبیہہ کی ہے اگر اس طرح کا رویہ جاری رکھا گیا تو ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسین آزاد اور سابق صدر بار اعتزاز احسن کی جانب سے عدالت کے خلاف بابر اعوان کے اس طرز عمل پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بابر اعوان کو حکم دیا ہے کہ اپنی وکالت کے لائسنس کی فائل لیکر عدالت حاضر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو عدالتی فیصلوں کی توہین کرنے کے اجازت نہیں دے سکتے۔
خبر کا کوڈ : 127927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش