0
Thursday 5 Jan 2012 01:11

بابر اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس، بسمہ اللہ کراں، قائد عوام کا کیس لڑتا رہوں گا

بابر اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس، بسمہ اللہ کراں، قائد عوام کا کیس لڑتا رہوں گا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے میمو کیس کے حوالے سے بابر اعوان سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماوں کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ نوٹس ملنے پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں بسمہ اللہ کراں، قائد عوام کا کیس لڑتا رہوں گا۔ عدالت نے یکم دسمبر کو بابر اعوان اور دیگر حکومتی شخصیات کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کا نوٹس لیا تھا۔ کیس کی کارروائی شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے پریس کانفرنس کے حوالے سے وزیراعظم کا چھبیس دسمبر کا جواب پڑھ کر سنایا۔ جسٹس اطہر سعید نے ریمارکس دیئے کہ عدلیہ کی غیر جانبداری اور آزادی کو چیلنج کرنا کیا تضحیک نہیں۔؟ دیگر جن راہنماوں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں اُن میں وفاقی وزیر خورشید شاہ، فردوس اعوان اور فاروق اعوان شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ یکم دسمبر کی پریس کانفرنس میں کئی تضحیک آمیز پہلو نکلتے ہیں۔ تمام افراد کو 13 جنوری کے لیے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 127739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش