0
Tuesday 10 Jan 2012 23:43

کوہاٹ میں شیعہ سنی عمائدین کا جرگہ، چہلم امام حسین علیہ السلام 22 جنوری کو منانے کا فیصلہ

کوہاٹ میں شیعہ سنی عمائدین کا جرگہ، چہلم امام حسین علیہ السلام 22 جنوری کو منانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شیعہ سنی عمائدین کے جرگہ میں چہلم امام حسین علیہ السلام 22 جنوری بروز اتوار منانے کا فیصلہ کر لیا گیا، گرینڈ جرگہ کی صدارت ڈی سی او کوہاٹ شاہد اﷲ نے کی، جرگے میں دونوں مسالک سے تعلق رکھنے والے اہم عمائدین نے شرکت کی، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام جمعتہ المبارک کی بجائے اتوار کے روز 22 جنوری کو منایا جائیگا، جرگے میں شریک عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ چہلم امام علیہ السلام کے پرامن انعقاد اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے، ڈی سی او شاہد اﷲ خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ سر زمین ہم سب کی ہے اور اسکی حفاظت اور امن کا قیام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 129288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش