0
Monday 5 Dec 2011 17:52

کوہاٹ،یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں کے لیے سخت حفاظتی اقدامات

کوہاٹ،یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں کے لیے سخت حفاظتی اقدامات
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے حوالے سے کوہاٹ میں یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، کوہاٹ ریجن میں 5 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں فرنٹیر کور، فرنٹیر کانسٹیبلری، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور فلاحی تنظیموں کے اہلکار شامل ہیں، ذرائع کے مطابق کوہاٹ ڈویژن کی 26 امام بارگاہیں اور 24 مساجد حساس قرار دی گئی ہیں، جن میں کوہاٹ کی 5 اور ضلع ہنگو کی 21 امام بارگاہیں شامل ہیں، 10 محرم الحرام کے روز کوہاٹ اور ہنگو مکمل طور پر سیل ہوں گے اور عزاداری کے جلوسوں کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔
دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر پولیس، ایف سی اور پیرا ملٹری فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ فوج کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ مبارک ذیب خان نے عشرہ محرم کے پر امن انعقاد کیلئے مرتب کردہ مربوط سکیورٹی پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات کی طرف جانیوالی شاہراہوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور جلوس کے راستے میں آنیوالے تمام بالا خانے، رہائشی پلازے اور ہوٹل و سرائے خالی کرانے کا حکم دیدیا گیا ہے، چھتوں پر سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات ہونگے جبکہ جلوس کے حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں ڈیوٹی پر مامور تمام متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کو خصوصی سکیورٹی کارڈز جاری کئے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 119913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش