0
Tuesday 17 Jan 2012 23:36

وزیر اعظم کا عدلیہ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عدالتی فیصلوں پر عمل کیا جائے، شہباز

وزیر اعظم کا عدلیہ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عدالتی فیصلوں پر عمل کیا جائے، شہباز
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے جمہوری نظام قائم رہنا چاہیے کرپٹ اور نااہل حکمران نہیں۔ جرمنی میں منعقد ہونے والے گرین ویک میں شرکت کے لئے روانگی سے پہلے لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا توہین عدالت نوٹس میں سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑانے کے بجائے ان پر عمل کرتی۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔ صدر آصف علی زرداری نے قوم کے اربوں روپے چرا کر سوئس بینکوں میں رکھے۔ ان کا کہنا تھا انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ وزیراعظم آرمی چیف سے معافی مانگیں۔ 

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ جمہوریت نظام اور سسٹم قائم رہنا چاہیے اسے کرپٹ اور ناہل حکمرانوں نے ساتھ نتھی نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی میں ہونے والے عالمی زرعی میلے میں پنجاب نے پہلی بار اپنا اسٹال لگایا ہے جس میں سبزیاں، پھل، گوشت اور زرعی بیج نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 131156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش