0
Sunday 22 Jan 2012 02:51

منصوراعجاز کو سیکورٹی آئی ایس آئی نہیں وزارت داخلہ دے گی، رحمان ملک

منصوراعجاز کو سیکورٹی آئی ایس آئی نہیں وزارت داخلہ دے گی، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ منصوراعجاز کو سیکورٹی آئی ایس آئی نہیں بلکہ وزارت داخلہ فراہم کرے گی۔ آئی ایس آئی انٹیلی جنس ایجنسی ہے سیکورٹی کا ادارہ نہیں۔ منصوراعجاز پاکستان آئیں انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت فوج کسی شخص کو سکیورٹی نہیں دے سکتی اور یہ بات اٹارنی جنرل نے بھی بتائی ہے۔ کسی کمیٹی نے بھی کہا تو منصور اعجاز کا نام ایس سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ اگر حکومت نے بہتر سمجھا تو فوج کو بھی بلا سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر سکیورٹی کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے۔ منصور اعجاز کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے بھی پیش ہونا چاہئے۔

رحمان ملک نے کہا کہ ایف نائن پارک میں پبلک کارنر بنایا جا رہا ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم خود کریں گے، جلسہ کرنے والوں کو تمام تر سہولیات یہاں میسر ہوں گی۔ اس کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ منصوراعجاز کو سیکورٹی آئی ایس آئی نہیں بلکہ وزارت داخلہ فراہم کرے گی۔ آئی ایس آئی انٹیلی جنس ایجنسی ہے سیکورٹی کا ادارہ نہیں۔ منصوراعجاز پاکستان آئیں انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ منصوراعجاز کو سیکورٹی آئی ایس آئی نہیں بلکہ وزارت داخلہ فراہم کرے گی۔ آئی ایس آئی انٹیلی جنس ایجنسی ہے سیکورٹی کا ادارہ نہیں۔ منصوراعجاز پاکستان آئیں انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 132195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش