0
Wednesday 1 Feb 2012 09:29

حضرت امام حسن عسکری کا یوم شہادت آج مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا

حضرت امام حسن عسکری کا یوم شہادت آج مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ ٹی این ایف جے کی طرف سے مرکزی ہفتہ عہد و پیمان کمیٹی کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر ایس ایم رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق شہادت حضرت امام حسن عسکریؑ، ایام عزا کے الوداع کے سلسلے میں ہفتہ عہد و پیمان کے اختتامی روز بدھ کو ملک بھر میں ہونے والے تابوت امام حسن عسکریؑ، چپُ تعزیوں اور عماریوں کے جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنائے، عوام خود بھی پوری طرح چوکنا رہیں اور دوست دشمن پر کڑی نظر رکھیں۔ ذرائع ابلاغ ان پروگراموں کو بھرپور کوریج دیں۔ راولپنڈی میں امام بارگاہ حفاظت علی شاہ سے عصر کے وقت مرکزی الوداعی جلوس برآمد ہو گا۔ 

مرکزی امام بارگاہ جامعۃ المرتضٰے جی نائن فور اسلام آباد میں دس بجے دن مجلسِ خواتین ہو گی جس کے اختتام پر تابوتِ امام حضرتِ امام حسن عسکریؑ برآمد ہو گا۔ اسلام آباد میں مرکزی جلوسِ عماری مرکزی امام بارگاہ لال کوارٹر سے 3 بجے سہ پہر برآمد ہو گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس ایم رضوی نے کہا کہ تمام طبقات کو ذہن نشین رکھنا چاہے کہ ہمارا اوڑھنا بچھونا صرف اور صرف اسلام ہے جس کے عروج و کمال اور سربلندی کے لئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کا عہد و پیمان کرنا ہو گا کیونکہ بقولِ شاعرِ مشرق اسلام کے دامن میں بس اس کے سوا کیا ہے، اک ضربِ یداللٰہی اک سجدہ شبیری۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے کراچی اور کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے اسے دشمنانِ دین و وطن کی گھنائونی سازش قرار دیا گیا۔ قرارداد میں واضح کیا گیا کہ یہ ملک باقی رہنے کے لئے وجود میں آیا تھا جس کا آئین اسلام ہے اور وعدہ خداوندی ہے کہ اسلام غالب ہو کر رہے گا دنیا کی کوئی طاقت اسے مغلوب نہیں کر سکتی بلکہ ابلیسی قوتیں بالآخر نیست و نابود ہو جائیں گی۔ 
خبر کا کوڈ : 134596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش