0
Sunday 5 Feb 2012 15:17

سنی تحریک ملک میں حقیقی انقلاب کی راہ ہموار کرے گی، ثروت اعجاز قادری

سنی تحریک ملک میں حقیقی انقلاب کی راہ ہموار کرے گی، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک آئندہ چند ماہ میں اپنا سیاسی منشور بھی دے گی اور ملک میں حقیقی انقلاب کی راہ ہموار کرے گی، انہوں نے کہا کہ آج ہمارے حکمراں اور اپوزیشن جماعتیں دہشت گردی، انتہا پسندی اور دیگر عوامی مسائل کے حل کی بجائے نمبر گیم بنانے میں مصروف ہیں، جنرل ہیڈ کوارٹر، تمام ادارے اور میڈیا کو اپنے قابو میں رکھنے والے وزیراعظم کس منہ سے اوگرا کا ان کے کنٹرول میں نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں، انہیں مستعفیٰ ہوجانا چائیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ٹی کے زیر اہتمام لیاقت آباد ڈاکخانہ تا مزار چھٹن شاہ، کھارادر تک نکالی جانے والی ریلی کے آغاز اور اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا خطہ نہیں ہے جہاں آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد نہ منایا جاتا ہو۔ ریلی کے شرکاء سے پی ایس ٹی کے مرکزی رہنماؤں محمد شاہد غوری، محمد شکیل قادری، ارکان رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ، آفتاب قادری، مبین قادری، مطلوب اعوان و علماء بورڈ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں شریک بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں سبز پرچم لہرائے ہوئے تھے۔ ریلی لیاقت آباد سے ہوتی ہوئی تین ہٹی، گرومندر، نمائش، ایم اے جناح روڈ سے مزارات شہدائے عید میلادالنبی ( جامع کلاتھ ) پہنچی تو شرکاء نے فاتحہ خوانی کی جس کے بعد ریلی لائٹ ہاؤس، بولٹن مارکیٹ سے ہوتی ہوئی رات گئے چھٹن شاہ مزار، کھارادر پر اختتام پذیر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 135565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش