0
Tuesday 7 Feb 2012 01:29

ایم ڈبلیو ایم کا شہید حسینی کی برسی کا تاریخی اجتماع 6 جولائی کو مینار پاکستان کرانیکا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کا شہید حسینی کی برسی کا تاریخی اجتماع 6 جولائی کو مینار پاکستان کرانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کا اجلاس مرکزی دفتر العارف ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھ جولائی کو برسی شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے موقع پر مینار پاکستان کے سائے تلے عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کی سطح پر کراچی میں 25 مارچ کو نشتر پارک میں ایک زبردست اجتماع کیا جائے گا، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر سے شرکت کی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹرز جنرلز نے شوریٰ عالی کو اپنے اپنے صوبوں کی رپورٹس پیش کیں جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے شوریٰ کو مرکز کی گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کیا اور اراکین شوریٰ عالی نے ان رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور یہ اجلاس دو روز تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ شہید قائد کی برسی کی تاریخ ماہ رمضان میں آنے کے سبب یہ عظیم الشان اجتماع چھ جولائی کو لاہور میں مینار پاکستان کے سائے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ شوریٰ عالی نے ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کو ہدایات کیں کہ وہ اس تاریخی اجتماع کے تمام انتطامات کی نگرانی کرے۔

اجلاس میں بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام علامہ شیخ حسن صلاح الدین، حجۃالاسلام علامہ حیدر علی جوادی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سمیت ملک بھر سے اراکین شوریٰ عالی، اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریز جنرل نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹریز جنرلز میں پنجاب کے علامہ عبدالخالق اسدی، سندھ کے مولانا مختار امامی، بلوچستان کے مولانا مقصود علی ڈومکی اور خیبر پختونخوا سے مولانا سبیل حسن مظاہری نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 135937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش