0
Saturday 11 Feb 2012 15:49

برادر اسلامی ملک ایران کیساتھ تعلقات پر کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کرینگے، بشیر بلور

برادر اسلامی ملک ایران کیساتھ تعلقات پر کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کرینگے، بشیر بلور
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، برادر اسلامی ملک ایران کیساتھ تعلقات پر کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کرینگے، انقلاب اسلامی ایران کیلئے امام خمینی رہ کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم بھی ایران کی طرح ترقی چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی قونصلیٹ پشاور کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند، صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک اور صوبائی وزیر جنگلات واجد علی خان بھی موجود تھے، سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کو صوبائی حکومت اور عوام کی جانب سے انقلاب اسلامی کی 33ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اس انقلاب کیلئے ایرانی قوم نے جس طرح جدوجہد کی وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 سال تک جاری رہنے والی عراق جنگ کے باجود ایران نے جس طرح ترقی کی وہ قابل تعریف ہے، اور ہم بھی اپنے ملک میں اسی طرح کی ترقی چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا کہ دورہ ایران کیلئے ہم پر کسی کا دبائو ہے، میں اس موقع پر اس بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، ہم نے پہلے کوئی دبائو قبول کیا اور نہ ہی آئندہ کرینگے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے حالات کچھ ایسے تھے کہ ہمارا وفد اس وقت ایران کا دورہ نہ کرسکا لیکن حالات معمول پر آنے کے بعد ہماری حکومت کے اراکین نے ایران کا کامیاب دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ایران کیساتھ تعلقات کے معاملہ پر ہم کوئی دبائو قبول نہیں کرینگے، اور صوبائی حکومت کو ایران کیساتھ تعلقات پر فخر ہے، ہم ملکر ایک دوسرے کی ترقی میں کردار ادا کرینگے۔

بشیر بلور نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھائی تو اس وقت صوبے کے حالات انتہائی خراب تھے لیکن ہم نے جدوجہد کی اور امن بحال کیا، جس طرح ایران نے جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی، اس طرح ہماری حکومت نے بھی محنت کے بعد کامیابی حاصل کی، انہوں نے کہا کہ چاہے کسی کو بھی تکلیف ہو پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو ضرور پایہ تکمیل تک پہنچائے گا چاہے کوئی پابندیاں ہی کیوں نہ لگا دے، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک ملاقات میں ہم نے امریکی سفیر کو صاف کہہ دیا تھا کہ ہم اپنے ملک ک ترقی چاہتے ہیں اور اس ترقی کیلئے ہم ہر اقدام کرینگے، انہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری خواہش ہے کہ ایران کیساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں اسی طرح ایرن بھی چاہتا ہے کہ تعلقات مزید مستحکم ہوں۔
خبر کا کوڈ : 136952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش