0
Saturday 11 Feb 2012 15:14

ایران فلسطین، افغانستان اور کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر خاموش نہیں بیٹھے گا، حسن درویش

ایران فلسطین، افغانستان اور کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر خاموش نہیں بیٹھے گا، حسن درویش
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں متعین ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ ایران فلسطین، افغانستان اور کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر خاموش نہیں بیٹھے گا، انقلاب اسلامی ایران سرمایہ دارانہ اور کمیونیزم نظام کیخلاف تھا، آج ایران ایک عظیم اسلامی طاقت ہے، ایران پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، انقلاب اسلامی کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظیم قائد امام خمینی رہ کی قیادت میں انقلاب اسلامی کا برپا ہونا آزادی سے محبت کرنے والی ایرانی قوم کی کئی سالوں کی جدوجہد اور محنت کا نتیجہ ہے، انقلاب ایران کمیونیزم اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف تھا، آج ایران ایک عظیم اسلامی طاقت ہے، ایران کی دفاعی آلات میں مہارت اور کامیابی کو اس کے مخالفین بھی تسلیم کر رہے ہیں۔

حسن درویش کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے امریکہ کی جانب سے کئے گئے غیرقانونی اقدامات پر خاموشی کا مظاہرہ نہیں کیا، خداوند کو بھی ظلم سخت ناپسند ہے، ایران فلسطین، لبنان، عراق، کشمیر اور افغانستان میں استعمار کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش بیٹھا ہے اور نہ ہی آئندہ بیٹھے گا، انہوں نے کہا کہ مختلف عرب ممالک میں اسلامی بیداری انقلاب اسلامی ایران کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکن ہوئی، استعماری طاقتوں کی جانب سے ایران پر دبائو ڈالا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود یہ ایران کا بال بھی بھیگا نہیں کر سکتیں۔

پاک ایران تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر ملک ایک دوسرے کیساتھ تعلقات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، اور ایران برادر ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ ایران اور خیبر پختونخوا حکومت کے تعلقات بہت مضبوط ہوئے ہیں، تاہم ان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ وزیرعلٰی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کا سرکاری وفد سمیت دورہ ایران انتہائی معاون ثابت ہوا، ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم اور مضبوط ہونگے، آخر میں ایرانی قونصل جنرل نے شرکاء کو عید میلادالنبی ص اور ہفتہ وحدت کی مبارکباد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 136945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش