0
Thursday 16 Feb 2012 11:50

حکومتی احتجاج بے اثر، ایک دن میں 2 امریکی ڈرون حملے، 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حکومتی احتجاج بے اثر، ایک دن میں 2 امریکی ڈرون حملے، 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ حکومت اور فوج کی طرف سے شدید احتجاج کے باوجود امریکا نے پاکستان پر ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج بھی امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان میں دو حملے کئے، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے، پہلا حملہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کی تحصیل سپلگہ میں ہوا، جہاں امریکی ڈرون طیاروں نے 2 میزائل داغے، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان پر دو میزائل فائر کیے، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد ڈرون حملوں کی پروازیں جاری رہیں، سرکاری ذرائع نے بھی ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔ 

پہللے حملے کے 8 گھنٹے بعد ہی دوسرا امریکی ڈرون حملہ شمالی وزیرستان ہی کے علاقہ خیسور میں کیا گیا، جہاں جاسوس طیارے نے میر علی کے علاقے خیسور میں ایک گاڑی پر دو میزائل داغے، جس سے گاڑی میں موجود 12 افراد ہلاک ہو گئے اور گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے، ادھر پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر مارے جانے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 138242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش