0
Thursday 16 Feb 2012 16:51

پارلیمنٹ میں ہماری بات کوئی سنجیدگی سے سننے کو تیار نہیں، مولانا حیدری

پارلیمنٹ میں ہماری بات کوئی سنجیدگی سے سننے کو تیار نہیں، مولانا حیدری

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینٹ میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث ملک و قوم مختلف مسائل کا شکار ہیں۔ بڑھتے ہوئے ڈرون حملے اور آئے روز ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی نے ملکی آزادی و خود مختاری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے،اور نام نہاد دہشتگردی کی جنگ میں شمولیت نے ملکی میعشت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بلوچستان کے مسئلے کو اب بیرونی قوتیں اپنے ایوانوں‌ میں زیر بحث‌ لا رہی ہیں جو نیک شگون نہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں ‌نے پارلیمنٹ لاجز میں سراوان پریس کلب مستونگ سے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں‌ نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں ہماری بات کوئی سنجیدگی سے سننے کیلئے تیار نہیں جسکی وجہ سے اب مسئلہ بلوچستان مشکل صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ اور دیگر ادارے بلوچستان کے مسئلے کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں‌ نے کہا کہ امریکہ طاقت کے استعمال کے بعد طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے تو ہمارے حکمران اپنے ملک کے عوام کیساتھ بامقصد اور سنجیدہ مذاکرات کرنے میں کیوں ہچکچا رہے  ہیں۔

خبر کا کوڈ : 138261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش