0
Saturday 4 Feb 2012 18:26
غير جمہوری قوتيں اقتدار پر قبضہ کرنے کيلئے موقع کی تلاش ميں ہيں

بليک واٹر اور سی آئی اے کے ايجنٹ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات ميں کردار ادا کر رہے ہيں، عبدالغفور حيدری

بليک واٹر اور سی آئی اے کے ايجنٹ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات ميں کردار ادا کر رہے ہيں، عبدالغفور حيدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف مولانا عبد الغفور حيدری نے کہا ہے کہ غير جمہوری قوتيں اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے موقع کی تلاش ميں ہيں۔ يہ بات انہوں نے ملتان ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ اگر نيٹو سپلائی بحال ہوئی تو اس کا راستہ روکيں گے اور ٹينکرز جلا ديں گے، انہوں نے کہا کہ 20ويں ترميم پر حکومت اور اپوزيشن رہنماوں سے بات چیت جاری ہے، دفاع پاکستان کونسل کیساتھ مل کر کام کرنے کے حامی نہيں ہيں، ہم بھی اچھا کام کر رہے ہيں، دفاع پاکستان کونسل ميں حميد گل، شيخ رشيد اور اعجاز الحق جيسے چلے ہوئے کارتوس شامل ہيں۔

مولانا عبدالغفور حيدری نے کہا کہ سينٹ انتخابات ميں چار سے پانچ نشستيں جيتيں گے، 1990ء ميں آنے والی آئی جے آئی کو آئی ايس آئی نے بنايا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک ميں بليک واٹر اور سی آئی اے کے ايجنٹ دنداناتے پھر رہے ہيں، جو فرقہ وارانہ فسادات ميں کردار ادا کر رہے ہيں۔ امريکہ کے قبضہ ميں شمسی ائير بيس ہی نہيں بلکہ شہباز ائير بيس سميت کئی ہوائی اڈے موجود ہيں، جہاں سے وہ ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہيں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وزيراعظم نے کابينہ کے اجلاس ميں ڈرون طيارے مار گرانے کے عزم کا اظہار کيا تھا ليکن اس پر عمل درآمد نہيں ہوا، اگر ڈورن اٹيک روکنے کی ہمت نہيں تھی تو گیلانی بيان بھی نہ ديتے، انہوں نے بتايا کہ 26 فروری کو بہاولپور ميں اسلام آباد زندہ آباد کانفرنس منعقد ہو گی جس کی صدارت جمعيت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کريں گے۔
خبر کا کوڈ : 135391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش