0
Saturday 18 Feb 2012 10:42

پنجاب کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات 25 فروری کو ہونگے

پنجاب کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات 25 فروری کو ہونگے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات 25 فروری کو منقعد ہونگے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیداروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ضمنی انتخابات پانچ قومی اور دو صوبائی حلقوں میں ہو رہے ہیں، جن میں ملتان کے دو، قصور، وہاڑی اور رحیم یار خان کے قومی اسمبلی کے ایک ایک حلقے میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اٹک اور میانوالی میں بھی ایک ایک نشت پر ضمنی انتخابات کے لیے مہم جاری ہے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان سے خالی کردہ نشت این اے 148 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے ملک عبدالغفار ڈوگر سمیت 19 امیدواروں سے ہو گا۔ 

ملتان ہی سے جاوید ہاشمی کی خالی کردہ نشت پر مسلم لیگ ن کے شیخ محمد طارق رشید اور پیپلز پارٹی کے ملک لیاقت علی ڈوگر سمیت دس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کی قصور سے خالی کردہ نشت این اے 140 پر پیپلز پارٹی کے سردار محمد سرور ڈوگر کا مقابلہ مسلم لیگ ن اور مرکزی جمعیت الحدیث کے حمایت یافتہ ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی سمیت 15 امیدواروں سے ہو گا۔ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے عظیم دولتانہ کی وہاڑی سے خالی ہونے والی نشت این اے 168 پر پیپلز پارٹی کی امیدوار نتاشہ دولتانہ مسلم لیگ ن کے بلال اکبر بھٹی سمیت 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ رحیم یار خان سے سابق وفاقی وزیر تجارت جہانگیر ترین کی خالی کردہ نشت این اے 195 پر دس امیدوار میدان میں ہیں۔ 

اٹک سے پنجاب اسمبلی کی نشت پی پی 18 پر مسلم ن کے میجر (ر) اعظم خان گھیبہ، پیپلز پارٹی کے سمین خان سمیت 8 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔ میانوالی سے صوبائی اسمبلی کی نشت پی پی 44 میں مسلم لیگ ن کے عادل عبد اللہ خان روکھڑی، پیپلز پارٹی کے سردار بہاد بابر خان سمیت 15 امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 138598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش