0
Sunday 19 Feb 2012 04:37

حکومت نے ہر شہری پر مزید 22 ہزار 800 روپے کا قرضہ چڑھا دیا

حکومت نے ہر شہری پر مزید 22 ہزار 800 روپے کا قرضہ چڑھا دیا
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ  صرف ڈھائی سال کے دوران حکومت نے ہر شہری پر مزید 22 ہزار 800 روپے کا قرضہ چڑھا دیا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے اختتام پر حکومتی قرضوں اور واجبات کا حجم 12 ہزار 832 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ پاکستان کا ہر شہری 71 ہزار 805 روپے کا مقروض ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران حکومتی قرضوں اور واجبات کے حجم میں 686 ارب روپے کا اضافہ ہوا اس دوران حکومتی قرضوں کا حجم 745 ارب روپے اضافے سے 12 ہزار 269 ارب روپے سے زائد رہا جو ملکی مجموعی پیداوار کے 62.5 فیصد سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں حکومتی واجبات کا حجم 59 ارب روپے کمی کے بعد 562 ارب روپے رہ گیا۔ ان قرضوں، واجبات اور سود کی مد میں 6 ماہ میں 924 ارب روپے ادا کئے گئے جس میں سے 697 ارب قرضوں کی واپسی اور 227 ارب روپے سود تھا۔
خبر کا کوڈ : 138890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش