0
Tuesday 27 Oct 2009 13:03

اسرائیل نے فلسطینیوں کو پانی سے بھی محروم کر دیا

اسرائیل نے فلسطینیوں کو پانی سے بھی محروم کر دیا
مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے فلسطینیوں کی زندگیاں تو پہلے ہی اجیرن کر رکھی ہیں لیکن اب انہیں پینے اور دیگر بنیادی ضروریات کے لئے درکار پانی سے بھی محروم کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں پانی کی سپلائی کے نظام پر اسرائیل کا کنٹرول ہے۔اسرائیل 1993ء کے اوسلو معاہدے کے تحت پانی کا کچھ حصہ فلسطینی اتھارٹی کو فروخت کرتا ہے ۔گذشتہ سولہ سال میں آبادی میں تو اضافہ ہوا لیکن پانی کی مقدار نہیں بڑھائی گئی۔دوسری جانب غزہ میں میٹھے پانی کا واحد ذخیرہ،سمندری اور سیوریج کے پانی کی وجہ سے آلودہ ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چار فلسطینی روزانہ جتنا پانی استعمال کرتے ہیں اتنا پانی صرف ایک اسرائیلی استعمال کرتا ہے۔کچھ فلسطینی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں یہ تناسب ایک اسرائیلی اور دس فلسطینیوں تک پہنچ جاتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کو پینے اور دیگر بنیادی ضرورتوں کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے۔ جبکہ غیر قانونی یہودی بستیوں میں گھروں کے اندر سوئمنگ پول اور سرسبز و شاداب لان ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے کہا ہے کہ مشترکہ پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائے ۔
خبر کا کوڈ : 13952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش