0
Wednesday 22 Feb 2012 00:45

حامد کرزئی کی طالبان کو براہ راست مذاکرات کی دعوت

حامد کرزئی کی طالبان کو براہ راست مذاکرات کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی دعوت دے دی، انہوں نے ایک مرتبہ پھر طالبان سے مذاکرات میں پاکستان سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان اور طالبان کے درمیان بھی رابطے ہیں اور طالبان کی اکثریت امن معاہدے کے لئے سنجیدہ ہے۔ تاہم افغان صدر نے خفیہ مذاکرات کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

افغان طالبان نے انٹرنیٹ پر جاری بیان میں حامد کرزئی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر افغان حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کیا ہے۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان اور طالبان کے درمیان بھی رابطے ہیں اور طالبان کی اکثریت امن معاہدے کے لئے سنجیدہ ہے۔ افغان طالبان نے انٹرنیٹ پر جاری بیان میں حامد کرزئی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر افغان حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دورہ کے دوران افغان صدر حامد کرزئی نے کہا تھا کہ طالبان سے قطر نہیں سعودی عرب یا ترکی میں مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 139768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش