1
0
Thursday 29 Oct 2009 17:02

بحرینی پارلیمان میں اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا بل پیش

بحرینی پارلیمان میں اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا بل پیش
بحرین کی پارلیمان میں بل پیش کیا گیا ہے جس میں حکومت سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔ بل کے مطابق حکومت اسرائیل سے سفارتی تعلقات اور کسی قسم کا رابطہ نہیں رکھ سکے گی۔ بل میں قانون کی خلاف ورزیاں کرنے والے افراد کو 10 سال تک قید کی سزا بھی شامل ہے۔ فلسطینی مجلس قانون ساز کے سپیکر نے بحرین کی پارلیمان کے اس بل کی تعریف کی ہے اور تمام اسلامی ممالک کی پارلیمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ اس قسم کے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو مکمل طور پر اسرائیل کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اسلامی ممالک کی پارلیمان مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

خبر کا کوڈ : 14094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

France
This airtcle keeps it real, no doubt.
ہماری پیشکش