0
Sunday 8 Mar 2009 10:24

امریکہ افغانستان میں جیت نہیں رہا: اوبامہ

امریکہ افغانستان میں جیت نہیں رہا: اوبامہ
امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں جنگ جیت نہیں رہا ہے اور افغانستان کے حالات عراق سے زیادہ پیچیدہ ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر باراک اوباما نے امکان ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں مصالحتی عمل کے تحت طالبان جنگجوؤں کے معتدل عناصر سے مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔ باراک اوباما کے مطابق عراق میں کچھ سخت گیر اسلام پسند صرف اس لیے حکام سے تعاون پر راغب ہوگئے کہ القاعدہ کے ہتھکنڈوں کی وجہ وہ الگ تھلگ ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی امکانات افغانستان اور پاکستان کے علاقوں میں بھی ہوسکتے ہیں لیکن ان علاقوں میں صورتحال زیادہ پیچیدہ ہے۔ انہوں نے کہا آزاد منش افغان قبائل امریکہ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا امریکہ کو افغانستان میں فتح حاصل ہو رہی ہے، امریکی صدر کا جواب نفی میں تھا۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا کہ ان کے مشیر افغان پالیسی کا از سرنو جائزہ لے رہے ہیں اور ان طریقوں پر غور کر رہے ہیں جن کو برؤے کار لا کر امریکہ عراق میں امن بحال کرنے میں کامیاب ہوا۔ باراک اوبامہ صدارت کا عہدہ سنھبالنےکے بعد افغانستان میں سترہ ہزار مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ باراک اوبامہ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ امریکہ کو عراق کی بجائے اپنی ساری توجہ افغانستان پر مرکوز کرنی چاہیے تھے۔

خبر کا کوڈ : 1413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش