0
Thursday 1 Mar 2012 13:55

سانحہ کوہستان،برمنگھم میں مقیم پاکستانیوں کی شدید مذمت

سانحہ کوہستان،برمنگھم میں مقیم پاکستانیوں کی شدید مذمت
اسلام ٹائم۔ برمنگھم شہر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے گذشتہ روز سانحہ کوہستان میں ۱۸اہل تشیع مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ (شناخت کر کے قتل کرنے) کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو دہشت گردوں کی کھلی بربریت اور غیر انسانی ظالمانہ فعل قرار دیا ہے، پاکستان ڈیموکریٹک فورم کے کنوینر محمود سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں گذشتہ ۱۰ برس سے جاری دہشت گردی اور پاکستان کے عوام پر براہ راست حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ اور بے قصور پاکستانیوں کو شہید کیا جا چکا ہے، لیکن بدقسمتی سے حکومت پاکستان، مسلح افواج اور سیکورٹی ادارے اس قتل عام پر کوشش کے باوجود قابو نہیں پا سکے، انہوں نے کہاکہ دہشت گرد اور انتہا پسند ایک خاص مکتب فکر کے لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں یا پھر ملک کے سب سے بڑے مسلک سے تعلق رکھنے والی شخصیات، عرس اور میلاد کی تقریبات اور اولیاء اللہ کے مزارات کو نشانہ بناتے ہیں۔

فورم کے سیکرٹری برائے برمنگھم تیمور ڈوگر نے سانحہ کوہستان کو سانحہ کوئٹہ خروٹ آباد کے بعد دوسرا بدترین اور ظالمانہ قتل عام قرار دیا،عوام نیشنل پارٹی کے اکرام اللہ خان نے کہا کہ وہ لوگ جو دہشت گردوں کی کھلی اور واضح مذمت کرنے کی بجائے ان کیلئے نرم گوشے رکھتے ہیں اور انہیں سیاسی اخلاقی اور نظریاتی مدد دیتے ہیں وہ بھی اتنے ہی مجرم اور ذمہ دار ہیں جیتنے خود دہشت گرد ہیں، عارف اقبال خان نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم پاکستانیوں کا مسلسل قتل عام کرنے والے دہشت گرد خونخوار درندے ہیں۔ 

برمنگھم میں اہل سنت و الجماعت کی نمائندہ تنظیم جماعت اہلسنت کے اکابرین علامہ مفتی گل رحمن قادری، مولانا محمد بوستان القادری، علامہ قاری حفیظ الرحمن چشتی، صاحبزادہ مصباح المالک لقمانوی، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، علامہ سید ظفر اللہ شاہ، راجہ محمد سلیم اختر، حافظ محمد سعید مکی اور مولانا محمد رمضان رضا کے سانحہ کوہستان پر شدید رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یا تو دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے یا پھر اقتدار چھوڑ دے۔
 
برمنگھم میں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق، پاکستان فورم پاکستان فاؤنڈیشن یوکے، کشمیر فورم یوکے، مغل فاؤنڈیشن یوکے اور دیگر تنظیموں کے علاوہ لیبر پارٹی، لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے کونسلروں، سماجی اور ثقافتی تنظیموں کے نمائندوں کرکٹ کے کھلاڑیوں اور خاص طور پر برمنگھم میں زیر تعلیم پاکستان طلبہ اور طالبات نے سانحہ کوہستان کو پاکستان کی سالمیت اور وحدت کے خلاف ایک گھناؤنی اور ناپاک سازش قرار دیا ہے۔ کنفیڈریشن آف سنّی مساجد مڈلینڈز نے اپیل کی ہے کہ تمام علمائے کرام نماز جمعہ کے موقع پر بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت پر ذمہ داروں کی پُرزور مذمت کریں۔
خبر کا کوڈ : 142044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش