0
Friday 2 Mar 2012 00:53

کوہستان واقعہ، صدر کی ملوث عناصر کو کٹہرے میں لانے کی ہدایت

کوہستان واقعہ، صدر کی ملوث عناصر کو کٹہرے میں لانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ رحمن ملک کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہ قراقرم پر بے گناہ افراد ہلاکتوں میں ملوث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی اور کوہستان کے علاقے میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری سے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے بھی الوداعی ملاقات کی۔ برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی ترقی اینڈریو مچل نے بھی صدر زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 142158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش